حدیث نمبر: 8294
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " الْخَاصِرَةُ عِرْقُ الْكُلْيَةِ ، إِذَا تَحَرَّكَتْ آذَتْ صَاحِبَهَا ، فَدَاوُوهَا بِالْمَاءِ الْمُحَرَّقِ وَالْعَسَلِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزِّنْجِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کوکھ ، عرق کلیہ ہے ، جب یہ حرکت کرتی ہے ، تو اپنے متعلقہ فرد کو اذیت پہنچاتی ہے ، تو تم گرم پانی اور شہد کے ذریعے اس کی دواء دو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، اور ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔