مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ لَا تُكْرِهُوا مَرْضَاكُمْ عَلَى الطَّعَامِ باب: اپنے بیماروں کو کھانے پر مجبور نہ کرو
حدیث نمبر: 8290
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تُكْرِهُوا مَرْضَاكُمْ عَلَى الطَّعَامِ ، فَإِنَّ اللَّهَ يُطْعِمُهُمْ وَيَسْقِيهِمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَلَا مَنْ رَوَى عَنْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اپنے بیماروں کو کھانے پر مجبور نہ کرو ! بے شک اللہ تعالیٰ انہیں کھلا دیتا ہے ، اور انہیں پلا دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن عبدالرحمن بن عوف ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اور نہ ہی میں اس شخص سے واقف ہوں ، جس نے اس سے روایت نقل کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔