مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَمْأَةِ . باب: کماۃ ( کھنبی ) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8036
عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْكَمْأَةُ مِنَ السَّلْوَى وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں : میرے والد نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بیان کیا ہے : ” کھنبی سلوی کا حصہ ہے ، اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔