مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْعِنَبِ . باب: انگور کا بیان
حدیث نمبر: 8000
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : جَاءَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " إِنْ رَبَّكَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ ، وَأَرْسَلَنِي [ إِلَيْكَ ] بِهَذَا الْقُطْفِ لِتَأْكُلَهُ " فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْعَطَّافِ وَهُوَ شَدِيدُ الضَّعْفِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا جبرائیل علیہ السلام ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، اور بولے : آپ کے پروردگار نے آپ کو سلام کہا: ہے ، اور اس نے آپ کی طرف یہ انگوروں کا گچھہ بھیجا ہے تاکہ آپ اسے کھا لیں ، تو اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ لے لیے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر بن ابوعطاف ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔