مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَكْلِ مُتَّكِئًا . باب: ٹیک لگا کر کھانا
حدیث نمبر: 7919
وَعَنِ [ ابْنِ ] أَبِي إِهَابٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَأْكُلَ مُتَّكِئِينَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، وَلَمْ أَعْرِفْ مُحَمَّدًا هَذَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابن ابواہاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم ٹیک لگا کر کھائیں ۔
یہ روایت امام بزار نے محمد بن عبید بن ابوملیکہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ میں محمد بن عبید نامی اس راوی سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔