مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الثَّرِيدِ . باب: ثرید کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7878
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " السَّحُورُ بَرَكَةُ وَالثَّرِيدُ بَرَكَةٌ ، وَالْجَمَاعَةُ بَرَكَةٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ أَبُو يَاسِرٍ عَمَّارُ بْنُ هَارُونَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” سحری برکت ہے ثرید برکت ہے ، اور جماعت برکت ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابویاسر عمار بن ہارون ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔