مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَشْتَهِي الشَّيْءَ وَهُوَ عَاجِزٌ عَنْهُ . باب: اس شخص کا بیان ، جو کسی چیز کی خواہش کرے اور وہ اس سے عاجز ہو
حدیث نمبر: 7875
عَنْ عِصْمَةَ قَالَ : جَاءَ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَمُرُّ بِهَذِهِ الْأَسْوَاقِ فَنَنْظُرُ إِلَى هَذِهِ الْفَوَاكِهِ فَنَشْتَهِيهَا ، وَلَيْسَ مَعَنَا نَاضٌّ نَشْتَرِي بِهِ ، فَهَلْ لَنَا فِي ذَلِكَ مِنْ أَجْرٍ ؟ فَقَالَ : " وَهَلِ الْأَجْرُ إِلَّا ذَلِكَ ؟ ! " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم بازار سے گزرتے ہیں ہماری نظر ان پھلوں کی طرف پڑتی ہے ہمیں ان کی شدید خواہش ہوتی ہے ، لیکن ہمارے پاس کوئی چیز نہیں ہوتی جس کے عوض میں ہم انہیں خرید لیں ، تو کیا اس چیز کا اجر ملے گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اجر صرف اسی کا ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔