مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأحكام— احکام کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي غَضَبِ الْحَاكِمِ . باب: حاکم کے غصے کا بیان
حدیث نمبر: 6999
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَطِيَّةَ - يَعْنِي عَطِيَّةَ بْنَ سَعْدٍ - قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا اسْتَشَاطَ السُّلْطَانُ تَسَلَّطَ الشَّيْطَانُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
عروہ بن محمد بن عطیہ ، یعنی عطیہ بن سعد بیان کرتے ہیں : میرے والد نے مجھے میرے دادا کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب سلطان غصے میں آتا ہے ، تو شیطان مسلط ہو جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔