مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرتا ہے
حدیث نمبر: 6854
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : أُمِرْنَا إِذَا رَأَيْنَا مَنْ يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ أَنْ نَقُولَ لَهُ : لَا وَجَدْتَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي الصَّلَاةِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہمیں یہ حکم دیا گیا تھا کہ جب ہم کسی شخص کو کسی گمشدہ چیز کا اعلان مسجد میں کرتے ہوئے سنیں ، تو ہم یہ کہیں : تم نہ پاؤ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف محمد بن اسماعیل بن سمرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث نماز سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ۔