مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الزَّرْعِ . باب: کھیتی باڑی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
عَنْ بِنْتٍ لِعُتْبَةَ بْنِ عُلَيْلَةَ ، وَامْرَأَةٍ مِنْ آلِ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُمَا سَمِعَتَا أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ يَغْدُو عَلَيْهِمْ فَدَّانٌ إِلَّا ذَلُّوا " . ¤ قُلْتُ : لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي ذَمِّ الزَّرْعِ غَيْرُ هَذَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَهَاتَانِ الْمَرْأَتَانِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤عتبہ بن علیلہ کی صاحبزادی اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی آل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون یہ دونوں بیان کرتی ہیں کہ ان دونوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : وہ فرماتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جس بھی گھرانے والوں کے پاس صبح کے وقت فدان ( یعنی ” اہل “ یا دوسرے آلات زراعت ) آتا ہے ، تو وہ لوگ ذلت کا شکار ہو جاتے ہیں “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ” صحیح “ میں بھی ایک حدیث مذکور ہے ، جو زراعت کی مذمت کے بارے میں ہے ، اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور میں ان دونوں خواتین سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔