مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ لَا ضَرَرَ ، وَلَا ضِرَارَ . باب: نہ تو ضرر حاصل کیا جائے گا اور نہ ہی ضرر پہنچایا جائے گا
حدیث نمبر: 6537
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا ضَرَرَ ، وَلَا ضِرَارَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَشَيْخُهُ : أَحْمَدَ بْنِ رِشْدِينَ ، وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : كَذَّبُوهُ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” نہ تو ضرر پہنچایا جائے گا اور نہ ہی ضرر حاصل کیا جائے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ان کے استاد أحمد بن رشدین ہیں یہ أحمد بن رشدین بن محمد بن حجاج بن رشدین ہیں ابن عدی کہتے ہیں : لوگوں نے انہیں جھوٹا قرار دیا ہے ۔