مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ : حَيْثُمَا وَجَدْتَ خَيْرًا فَأَقِمْ . باب: تم جہاں بھی بھلائی ( یعنی رزق ) کو پاؤ ، تو وہاں مقیم ہو جاؤ !
حدیث نمبر: 6298
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْبِلَادُ بِلَادُ اللَّهِ وَالْعِبَادُ عِبَادُ اللَّهِ فَحَيْثُمَا أَصَبْتَ خَيْرًا فَأَقِمْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تمام شہر اللہ کے شہر ہیں اور تمام بندے اللہ کے بندے ہیں جہاں تمہیں بھلائی ( یعنی رزق ) ملے تم وہاں مقیم ہو جاؤ “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔