مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْبُكُورِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَرَكَةِ . باب: صبح جلدی ( کام کرنا ) اور اس میں جو برکت موجود ہے اس کا تذکرہ
حدیث نمبر: 6214
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا " . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ فِي زِيَادَاتِهِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی : ” اے اللہ ! میری امت کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے “ ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنی ” زیادات “ میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل بھی نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ہے اور وہ ضعیف ہے ۔