مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ . باب: مسجد خیف کا بیان
حدیث نمبر: 5768
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صَلَّى فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ سَبْعُونَ نَبِيًّا مِنْهُمْ مُوسَى كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ ، وَعَلَيْهِ عَبَاءَتَانِ قَطْوَانِيَّتَانِ ، وَهُوَ مُحْرِمٌ عَلَى بَعِيرٍ مِنْ إِبِلِ شَنُوءَةَ ، مَخْطُومٍ بِخِطَامٍ مِنْ لِيفٍ عَلَيْهِ ضَفِيرَتَانِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مسجد خیف میں ستر انبیاء علیہم السلام نے نماز ادا کی ہے جن میں سے ایک سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہیں میں گویا اس وقت بھی ان کی طرف دیکھ رہا ہوں ۔ انہوں نے دو قطوانی عبائیں پہنی ہوئی ہیں اور احرام باندھا ہوا ہے وہ شنوءہ قبیلے کے ایک اونٹ پر موجود ہیں جس کی لگام پتوں سے بنی ہوئی ہے اور انہوں نے دو مینڈھیاں بنائی ہوئی ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔