مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ الْمُتَابَعَةِ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ . باب: یکے بعد دیگرے حج اور عمرہ کرنا
حدیث نمبر: 5655
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا بِشْرِ بْنِ الْمُنْذِرِ فَفِي حَدِيثِهِ وَهْمٌ ، قَالَهُ الْعُقَيْلِيُّ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” حج اور عمرہ یکے بعد دیگز کرو ! کیونکہ یہ دونوں غربت اور گناہوں کو یوں ختم کر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے کے میل ( یعنی زنگ ) کو ختم کر دیتی ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بشر بن منذر کا معاملہ مختلف ہے اس کی نقل کردہ حدیث میں وہم پایا جاتا ہے یہ بات عقیلی نے بیان کی ہے ابن حبان نے اس راوی کو ثقہ قرار دیا ہے ۔