مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا . باب: اے اللہ ! تو خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ مزید عطا فرما
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ صَلَّى اللَّهُ وَعَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا طَلَعَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنَبَتَيْهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ يُسْمِعَانِ أَهْلَ الْأَرْضِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ فَإِنَّ مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى . وَلَا آبَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنَبَتَيْهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ يُسْمِعَانِ أَهْلَ الْأَرْضِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ : اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا ، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب بھی سورج طلوع ہوتا ہے ، تو اس کے پہلو میں دو فرشتے بھیجے جاتے ہیں ، وہ دونوں پکار کر کہتے ہیں : جس کی آواز تمام زمین والے سنتے ہیں صرف دو قسم کے گروہ ( یعنی انسان اور جنات نہیں سن پاتے ہیں ) اے لوگو اپنے پروردگار کی طرف آؤ جو چیز تھوڑی ہو ، اور کفایت کر جائے وہ اس سے زیادہ بہتر ہے ، جو زیادہ ہو ، اور غافل کر دے اور جب سورج غروب ہوتا ہے ، تو اس کے پہلو میں دو فرشتے بھیجے جاتے ہیں وہ دونوں پکار کر کہتے ہیں جس کی آواز تمام زمین والے سنتے ہیں صرف دو قسم کے گروہ ( یعنی انسان اور جنات ) نہیں سن پاتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں : اے اللہ ! خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ مزید عطا فرما اور خرچ نہ کرنے والے کے مال کو ضائع کر دے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔