مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ أَجْرِ الصَّدَقَةِ . باب: صدقہ کرنے کا اجر
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : جَاءَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَحَدُهُمْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كَانَتْ لِي مِائَةُ دِينَارٍ فَتَصَدَّقْتُ مِنْهَا بِعَشَرَةِ دَنَانِيرَ . وَقَالَ الْآخَرُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كَانَتْ لِي عَشَرَةُ دَنَانِيرَ فَتَصَدَّقْتُ مِنْهَا بِدِينَارٍ . وَقَالَ الْآخَرُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كَانَ لِي دِينَارٌ فَتَصَدَّقْتُ بِعُشْرِهِ . قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كُلُّكُمْ فِي الْأَجْرِ سَوَاءٌ ; كُلُّكُمْ تَصَدَّقَ بِعُشْرِ مَالِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْحَارِثُ ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ . ¤سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : تین آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان میں سے ایک نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے پاس ایک سو دینار تھے میں نے ان میں سے دس دینار صدقہ کر دیے دوسرے شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے پاس دس دینار تھے میں نے ان میں سے ایک دینار صدقہ کر دیا ہے تیسرے نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یا رسول اللہ ! میرے پاس ایک دینار تھا ۔ میں نے اس کا دسواں حصہ صدقہ کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم سب اجر میں برابر ہو تم میں سے ہر ایک نے اپنے مال کا دسواں حصہ صدقہ کیا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ۔