مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ رَشِّ الْمَاءِ عَلَى الْقَبْرِ . باب: قبر پر پانی چھڑکنا
حدیث نمبر: 4249
عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عَلَى قَبْرِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ ، وَأَمَرَ فَرُشَّ عَلَيْهِ الْمَاءُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ، إِلَّا أَنَّ شَيْخَ الْبَزَّارِ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی قبر پر کھڑے ہوئے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت ان کی قبر پر پانی چھڑ کا گیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، البتہ امام بزار کے استاد محمد بن عبداللہ کا معاملہ مختلف ہے ، میں ان سے واقف نہیں ہوں ۔