مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي اللَّحْدِ . باب: لحد کا بیان
حدیث نمبر: 4230
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : [ أُ ] لْحِدَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنُصِبَ عَلَيْهِ اللَّبِنُ نَصْبًا ، وَأُخِذَ مِنْ قِبَلِ الْقِبْلَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے لحد بنائی گئی تھی اور آپ کے لئے اینٹیں نصب کی گئی تھیں اور آپ کو قبلہ کی طرف سے ( قبر میں ) لیا گیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔