حدیث نمبر: 3906
عَنِ الْمَشْيَخَةِ أَنَّهُمْ حَضَرُوا غُضَيْفَ بْنَ الْحَارِثِ حِينَ اشْتَدَّ سُوقُهُ فَقَالَ : هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ يَقْرَأُ يس ؟ قَالَ : فَقَرَأَهَا صَالِحُ بْنُ شُرَيْحٍ السَّكُونِيُّ فَلَمَّا بَلَغَ أَرْبَعِينَ مِنْهَا قُبِضَ قَالَ : فَكَانَ الْمَشْيَخَةُ يَقُولُونَ : إِذَا قُرِئَتْ عِنْدَ الْمَوْتِ خُفِّفَ عَنْهُ بِهَا ، قَالَ صَفْوَانُ : قَرَأَهَا عِيسَى بْنُ الْمُعْتَمِرِ عِنْدَ ابْنِ مَعْبَدٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ . ¤
محمد محی الدین

مشائخ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ غضیف بن حارث کے پاس موجود تھے ، جب ان پر نزع کا عالم طاری ہونا شروع ہوا ، تو انہوں نے فرمایا : کیا تم میں سے کوئی ایک شخص سورت یسین پڑھ سکتا ہے ؟ راوی بیان کرتے ہیں : تو صالح بن شریح سکونی نے سورت یسین پڑھنا شروع کی جب وہ چالیسویں آیت تک پہنچے تو ان کی روح قبض ہو گئی ۔ راوی بیان کرتے ہیں : تو مشائخ یہ فرماتے ہیں : جب مرنے والے کے قریب سورت یسین پڑھی جائے تو اسے موت میں آسانی نصیب ہوتی ہے ۔ صفوان نامی راوی بیان کرتے ہیں : عیسیٰ بن معتمر نے ابن معبد کے پاس اسے ( یعنی سورہ یٰسین کو ) پڑھا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3906
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف