حدیث نمبر: 3607
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ فَلَيْسَ مِنَّا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَسَلُ بْنُ سُفْيَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص اچھی آواز میں قرآن کی تلاوت نہیں کرتا ، وہ ہم میں سے نہیں ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عسل بن سفیان ہے ، جسے ابن حبان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، وہ فرماتے ہیں : یہ غلطی کرتا ہے ، اور دوسروں کے ( برخلاف ) نقل کرتا ہے ، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3607
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «مسند ابي موصلي مسند عائشة 4630»