مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَغَيْرِهِمْ . باب: اہل کتاب میں سے یا ان کے علاوہ جو شخص اسلام قبول کرلے اُس کا بیان
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : إِنِّي لَتَحْتَ رَاحِلَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ ، فَقَالَ قَوْلًا حَسَنًا جَمِيلًا ، فَكَانَ فِيمَا قَالَ : " مَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ ، وَلَهُ مَا لَنَا وَعَلَيْهِ مَا عَلَيْنَا ، وَمَنْ أَسْلَمَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَلَهُ أَجْرُهُ ، وَلَهُ مَا لَنَا وَعَلَيْهِ مَا عَلَيْنَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : فتح مکہ کے موقع پر ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کے نیچے موجود تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمدہ گفتگو ارشاد فرمائی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ارشاد فرمایا ، اُس میں یہ بات بھی تھی : ” اہل کتاب میں سے ، جو شخص مسلمان ہو جائے ، اُسے دو گنا اجر ملے گا ، اُسے وہ تمام حقوق حاصل ہوں گے ، جو ہمیں ( یعنی مسلمانوں کو ) حاصل ہیں ، اور اُس پر وہ تمام چیزیں لازم ہوں گی ، جو ہم پر ( یعنی مسلمانوں پر ) لازم ہیں ، مشرکین میں سے ، جو شخص مسلمان ہو گا ، اسے ایک گناہ اجر حاصل ہو گا ، اسے وہ تمام حقوق حاصل ہوں گے ، جو ہمیں حاصل ہیں اور اس پر وہ تمام چزیں لازم ہوں گی ، جو ہم پر لازم ہیں “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی قاسم ابوعبدالرحمن ہے ، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ۔