حدیث نمبر: 3122
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : دَخَلَ النُّعْمَانُ بْنُ قَوْقَلٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " صَلِّ رَكْعَتَيْنِ تَجَوَّزْ فِيهِمَا ، فَإِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ وَلْيُخَفِّفْهُمَا " . ¤ قُلْتُ : لَيْسَ لِلنُّعْمَانِ بْنِ قَوْقَلٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ذِكْرٌ فِي الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر بیان کرتے ہیں : سیدنا نعمان بن قوقل ( جمعہ کے دن مسجد میں ) داخل ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم دو رکعات ادا کر لو اور انہیں مختصر ادا کرنا جب کوئی شخص جمعہ کے دن آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو اسے دو رکعات ادا کر لینی چاہئیں ، اور انہیں مختصر ادا کرنا چاہیے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس حدیث میں سیدنا نعمان بن قوقل کا ذکر نہیں ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3122
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف