مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقْرَأُ فِيهِمَا . باب: ان دونوں رکعت میں کیا پڑھا جائے گا ؟
حدیث نمبر: 3022
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ الـم تَنْزِيلُ السَّجْدَةُ وَ ( هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ ) يُدِيمُ ذَلِكَ . ¤ قُلْتُ : هُوَ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ : يُدِيمُ ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن صبح کی نماز میں سورت الم تنزیل السجدہ اور سورت الدھر کی تلاوت کیا کرتے تھے ، اور آپ باقاعدگی سے ایسا کیا کرتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” آپ باقاعدگی سے ایسا کرتے تھے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔