مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا لَا سُجُودَ فِيهِ . باب: کن صورتوں میں سجدہ لازم نہیں ہوتا ؟
حدیث نمبر: 2929
عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا جَهَرَ فِي الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ فَلَمْ يَسْجُدْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
قتادہ بیان کرتے ہیں : سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ظہر یا شاید عصر کی نماز میں بلند آواز میں تلاوت کی تو ( اس وجہ سے ) سجدہ ( سہو ) نہیں کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے جو ” ثقہ “ ہے ، لیکن وہ اختلاط کیا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔