مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ صِفَةِ الرُّكُوعِ . باب: رکوع کا طریقہ
حدیث نمبر: 2739
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَكَعَ لَوْ وُضِعَ قَدَحُ مَاءٍ عَلَى ظَهْرِهِ لَمْ يُهَرَقْ . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : وَجَدْتُهُ فِي كِتَابِ أَبِي وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَسِنَّانُ بْنُ هَارُونَ اخْتُلِفَ فِيهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع میں جاتے تھے تو اگر آپ کی پشت پر پانی کا پیالہ رکھا جاتا تو وہ پانی نہیں بہتا ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے والد کی تحریر میں یہ روایت پائی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے سنان بن ہارون نامی راوی کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔