حدیث نمبر: 261
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُكْفَرَ بِاللَّهِ جَهْرًا ، وَذَلِكَ عِنْدَ كَلَامِهِمْ فِي رَبِّهِمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَقَالَ : لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ . قُلْتُ : وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ إِسْمَاعِيلَ وَلَا الَّذِي رَوَى عَنْهُ ، وَهُوَ إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقٍ . قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ بِمَقْلُوبِهَا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی ، جب تک اللہ تعالیٰ کا کھلے عام انکار نہیں کیا جائے گا اور ایسا اس وقت ہو گا ، جب لوگ اپنے پروردگار کے بارے میں کلام کریں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں : امام اوزاعی کے حوالے سے ، یہ روایت صرف اسماعیل بن یحیی نے نقل کی ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا ، جس نے اسماعیل کا ذکر کیا ہو ، اور نہ ہی کوئی ایسا شخص دیکھا ہے ، جس نے اُس سے روایت نقل کی ہو اور وہ اسحاق بن زریق ہے ، میں یہ کہتا ہوں : مقلوب روایات آگے آئیں گی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 261
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4843»