مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ دُخُولِ الْكَافِرِ الْمَسْجِدَ . باب: کافر کا مسجد میں داخل ہونا
حدیث نمبر: 2067
عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَدِمَ وَفْدُ ثَقِيفٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رَمَضَانَ ، فَضَرَبَ لَهُمْ قُبَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَلَمَّا أَسْلَمُوا صَامُوا مَعَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ . ¤محمد محی الدین
عطیہ بن سفیان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ثقیف قبیلے کا وفد رمضان میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے ان لوگوں کے لئے مسجد میں خیمہ لگوا دیا جب ان لوگوں نے اسلام قبول کر لیا تو انہوں نے بھی آپ کے ساتھ روزے رکھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے ، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ، اس نے اسے عنعنہ کے طور پر نقل کیا ہے ۔