مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الْبُصَاقِ فِي غَيْرِ الْمَسْجِدِ . باب: مسجد کے علاوہ میں ( کسی جگہ پر ) تھوک دینا
حدیث نمبر: 2013
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ : كُنَّا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأَرَادَ أَنْ يَبْصُقَ وَكَانَ عَنْ يَمِينِهِ فَارِغٌ ، فَكَرِهُ أَنْ يَبْصُقَ عَنْ يَمِينِهِ وَلَيْسَ فِي صَلَاةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے انہوں نے تھوکنے کا ارادہ کیا ان کے دائیں طرف کوئی نہیں تھا تو انہیں یہ بات اچھی نہیں لگی کہ وہ دائیں طرف تھوک دیں حالانکہ وہ اس وقت نماز نہیں پڑھ رہے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔