حدیث نمبر: 1933
وَعَنْ عَائِشَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي حَيْثُ مَا دَنَا مِنَ الْبَيْتِ فَقَالَتْ لَهُ عَائِشَةُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ رُبَّمَا صَلَّيْتَ فِي الْمَكَانِ الَّذِي تَمُرُّ فِيهِ الْحَائِضُ فَلَوْ أَنَّكَ اتَّخَذْتَ مَسْجِدًا تُصَلِّي فِيهِ ؟ فَقَالَ : " عَجَبًا لَكِ يَا عَائِشَةُ ، أَمَا عَلِمْتِ أَنَّ الْمُؤْمِنَ تُطَهِّرُ سَجْدَتُهُ مَوْضِعَهَا إِلَى سَبْعِ أَرَضِينَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَقَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ : ثِقَةٌ مَأْمُونٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے قریبی حصے میں نماز ادا کر لیا کرتے تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ کی خدمت میں عرض کی : یا رسول اللہ ! بعض اوقات آپ ایسی جگہ پر نماز ادا کر لیتے ہیں جہاں سے حیض والی عورت گزری ہوتی ہے اگر آپ نماز کے لئے جگہ مخصوص کر لیں جہاں آپ نماز ادا کیا کریں تو یہ زیادہ مناسب ہو گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے عائشہ ! تم پر حیرت ہوتی ہے کیا تم یہ بات نہیں جانتی ہو کہ مؤمن کا سجدہ اس جگہ کو ساتویں زمین تک پاک کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے عبداللہ بن صالح نامی راوی کو جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے عبدالملک بن شعیب کہتے ہیں : وہ ” ثقہ “ اور مامون ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1933
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف، راوی عبداللہ بن صالح کی جمہور نے تضعیف کی ہے۔