مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ . باب: جو شخص اذان اور اقامت کے بغیر نماز ادا کر لے
حدیث نمبر: 1913
عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ وَعَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدُ صَلَّوْا بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ . ¤ قَالَ سُفْيَانُ : كَفَتْهُمْ إِقَامَةُ الْمِصْرِ ، وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى : إِقَامَةُ الْمِصْرِ تَكْفِي . ¤ رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ . ¤محمد محی الدین
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور علقمہ اور اسود اذان ، اور اقامت کے بغیر نماز ادا کر لیتے تھے ۔ سفیان کہتے ہیں : ان لوگوں کے لئے شہر کی اقامت کفایت کر جاتی تھی ایک اور روایت کے مطابق سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : شہر کی اقامت کفایت کر جاتی ہے ۔
یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں ابراہیم نخعی نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔