مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ عَجَائِزِ الدُّنْيَا . باب: ان کا بیان ، جو دنیا کی بوڑھی عورتیں جنت میں داخل ہوں گی
عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَتْهُ عَجُوزٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَدْخُلُهَا عَجُوزٌ " . فَذَهَبَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى ثُمَّ رَجَعَ إِلَى عَائِشَةَ فَقَالَتْ عَائِشَةُ : لَقَدْ لَقِيتُ مِنْ كَلِمَتِكَ مَشَقَّةً وَشِدَّةً ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ ذَلِكَ كَذَلِكَ ، إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَدْخَلَهُنَّ الْجَنَّةَ حَوَّلَهُنَّ أَبْكَارًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والی ایک بوڑھی خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے جنت میں داخل کر دے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جنت میں بوڑھی عورت داخل نہیں ہو گی ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کرنے کے لیے تشریف لے گئے ، جب آپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس واپس آئے ، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ کی بات کی وجہ سے اُس خاتون کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایسا ہی ہو گا ، اللہ تعالیٰ جب انہیں جنت میں داخل کرے گا تو انہیں جوان کر دے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسعدہ بن یسع ہے اور وہ ضعیف ہے ۔