مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَا يَتَبَايَعُونَ . باب: اہل جنت خرید و فروخت نہیں کریں گے
حدیث نمبر: 18742
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَا يَتَبَايَعُونَ ، وَلَوْ تَبَايَعُوا مَا تَبَايَعُوا إِلَّا بِالْبَزِّ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ نُوحٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اہل جنت خرید و فروخت نہیں کریں گے ، اگر وہ خرید و فروخت کریں گے بھی ، تو صرف کپڑے کی کریں گے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن نوح ہے اور وہ متروک ہے ۔