مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي نُوقِ الْجَنَّةِ . باب: جنت کی اونٹنیوں کا تذکرہ
حدیث نمبر: 18724
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ أَهْلُ الْجَنَّةِ يَتَزَاوَرُونَ عَلَى نَجَائِبَ بَيْضٍ كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ ، وَلَيْسَ فِي الْجَنَّةِ [ شَيْءٌ ] مِنَ الْبَهَائِمِ إِلَّا الْإِبِلُ وَالطَّيْرُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ نُوحٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اہل جنت سفید اونٹنیوں پر بیٹھ کر ایک دوسرے سے ملنے کے لیے جائیں گے ، جو گویا یاقوت ہوں گی ، جانوروں میں سے جنت میں اونٹوں اور پرندوں کے علاوہ اور کچھ نہیں ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن نوح ہے اور وہ ضعیف ہے ۔