حدیث نمبر: 18716
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَوَّلُ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وُجُوهُهُمْ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، وَالَّذِينَ يَلُونَهُمْ كَأَحْسَنِ كَوْكَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَاءِ ، وَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ زَوْجَتَانِ ، عَلَى كُلِّ زَوْجَةٍ سَبْعُونَ حُلَّةً ، يُرَى مُخُّ سَاقِهَا مِنْ وَرَاءِ اللَّحْمِ كَمَا يُرَى الشَّرَابُ الْأَحْمَرُ فِي الزُّجَاجَةِ الْبَيْضَاءِ " . قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُ ابْنِ مَسْعُودٍ صَحِيحٌ ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي سَعِيدٍ : عَطِيَّةُ ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ ، وَرَوَى الْبَزَّارُ حَدِيثَ ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَطْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” قیامت کے دن جنت میں داخل ہونے والے پہلے گروہ کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے اور ان کے بعد والے لوگ آسمان میں موجود سب سے زیادہ چمکدار ستارے کی مانند ہوں گے ، ان میں سے ہر ایک کی دو بیویاں ہوں گی اور ہر ایک بیوی کے جسم پر ستر حلے ہوں گے ، اور گوشت میں سے اس کی پنڈلی کا گودا نظر آئے گا ، جس طرح سفید شیشے میں ، سرخ شراب میں سے دکھائی دیتا ہے ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی سند صحیح ہے ، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے ، اکثر لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، امام بزار نے صرف سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث روایت کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب أهل الجنة / حدیث: 18716
درجۂ حدیث محدثین: إسناد ابن مسعود صحیح، وإسناد أبی سعید ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3536) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (919) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10321) اخرجه احمد فى المسند (16/3)»