مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابُ يُبْعَثُ النَّاسُ عَلَى نِيَّاتِهِمْ . باب: ( قیامت کے دن ) لوگوں کو ان کی نیتوں کے مطابق زندہ کیا جائے گا
حدیث نمبر: 18317
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كُلُّ نَفْسٍ تُحْشَرُ عَلَى هَوَاهَا ، فَمَنْ هَوَى الْكُفْرَ فَهُوَ مَعَ الْكَفَرَةِ ، وَلَا يَنْفَعُهُ عَمَلُهُ شَيْئًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر شخص کو اس کی خواہش کے مطابق زندہ کیا جائے گا ، جس شخص کی خواہش کفر ہو گی ، اسے کافروں کے ساتھ رکھا جائے گا اور اس کا عمل اسے کوئی فائدہ نہیں دے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔