مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَسْتُرُهُ اللَّهُ تَعَالَى فِي الدُّنْيَا . باب: اس شخص کا بیان ، جس کی اللہ تعالیٰٰ نے ، دنیا میں پردہ پوشی کی ہو
حدیث نمبر: 17476
عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا سَتَرَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ ذَنْبًا فِي الدُّنْيَا فَعَيَّرَهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَبَحُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : ” جب اللہ تعالیٰ دنیا میں کسی بندے کے کسی گناہ کی پردہ پوشی کر لے ، تو قیامت کے دن ، وہ اس بندے کو اس گناہ کے حوالے سے شرمندگی کا شکار نہیں کرے گا ۔ “
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن سعید ابح ہے اور وہ ضعیف ہے ۔