مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي نَاسٍ مِنْ أَبْنَاءِ فَارِسَ . باب: فارس کے رہنے والے کچھ افراد کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16687
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْ كَانَ الْإِيمَانُ مُعَلَّقًا بِالثُّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ مِنْ أَبْنَاءِ فَارِسَ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر ایمان ثریا ( نامی ستارے ) کے ساتھ لڑکا ہوا ہو ، تو فارس کے فرزندوں میں سے کچھ لوگ اُس تک پہنچ جائیں گے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور ان کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔