مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي مَوَالِي قُرَيْشٍ . باب: قریش کے موالی کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16469
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ لِكُلِّ قَوْمٍ مَادَّةٌ ، وَمَادَّةُ قُرَيْشٍ مَوَالِيهُمْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر قوم کے معاونین ہوتے ہیں ، اور قریش کے معاونین ، اُن کے موالی ( یعنی اُن کے غلام ) ہیں ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے ، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ ثقہ ہے ، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔