مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ . باب: عامر شعبی کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16442
عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ : كَانَ الشَّعْبِيُّ يُحَدِّثُ بِالْمَغَازِي ، فَمَرَّ ابْنُ عُمَرَ فَسَمِعَهُ وَهُوَ يُحَدِّثُ بِهَا ، فَقَالَ : لَهُوَ أَحْفَظُ لَهَا مِنِّي ، وَإِنْ كُنْتُ قَدْ شَهِدْتُهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ امام شعبی ، مغازی ( یعنی غزوات سے متعلق واقعات ) بیان کر رہے تھے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان کا گزر وہاں سے ہوا ، انہوں نے ان کو اس بارے میں بیان کرتے ہوئے سنا ، تو یہ فرمایا : یہ اس بارے میں مجھ سے زیادہ یاد رکھے ہوئے ہے ، حالانکہ میں ان جنگوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوا ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔