مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16332
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ سَلَمَةُ بْنُ الْأَكْوَعِ ، وَيُكَنَّى أَبَا إِيَاسٍ ، وَأَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسَبْعِينَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ جن کی کنیت ” ابوایاس “ تھی اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ ، ان دونوں کا انتقال 74 ہجری میں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔