حدیث نمبر: 16163
عَنْ حَسَّانَ بْنِ شَدَّادٍ : أَنَّ أُمَّهُ وَفَدَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي وَفَدْتُ إِلَيْكَ ; لِتَدْعُوَ لِبُنَيَّ هَذَا أَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ بَرَكَةً ، وَأَنْ يَجْعَلَهُ طَيِّبًا كَثِيرًا ، فَتَوَضَّأَ مِنْ فَضْلِ وُضُوئِهِ ، فَمَسَحَ وَجْهَهُ وَقَالَ : " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهَا فِيهِ ، وَاجْعَلْهُ كَثِيرًا طَيِّبًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا حسان بن شداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اُن کی والدہ وفد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں وفد کے ساتھ آپ کی خدمت میں آئی ہوں ، تاکہ آپ میرے اس بیٹے کے لئے دعا کریں ، تاکہ اللہ تعالیٰ اسے برکت نصیب کرے اور اسے بہت زیادہ پاکیزگی عطا کرے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے بچے ہوئے پانی کے ذریعے وضو کیا ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحب کے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور یہ دعا کی : ” اے اللہ ! اس خاتون کے لئے اس بچے میں برکت رکھ دے اور اس بچے کو بہت زیادہ پاکیزہ بنا دے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16163
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3594)»