مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي خُرَيْمٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت خریم رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16142
عَنْ خُرَيْمٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " نِعْمَ الْفَتَى خُرَيْمٌ " . ¤ قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ بِطُولِهِ فِي اللِّبَاسِ فِي الْإِزَارِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا خریم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” خریم اچھا آدمی ہے ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ، اس سے پہلے یہ طویل روایت کتاب اللباس میں تہبند پہننے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔