مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي سَعْدِ بْنِ عُبَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت سعد بن عبید رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16109
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ : كَانَ سَعْدُ بْنُ عُبَيْدٍ يُسَمَّى عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَارِئَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي فَضْلِهِ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ فِيمَنْ جَمَعَ الْقُرْآنَ . ¤محمد محی الدین
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں : سیدنا سعد بن عبید رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قاری صاحب کہا: جاتا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان کی فضیلت کے بارے میں ایک حدیث آگے چل کر ، ان انصار کی فضیلت کے بارے میں آئے گی ، جنہوں نے قرآن جمع کیا تھا ۔