حدیث نمبر: 16098
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِلَالٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : ذَهَبَ بِي أَبِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، ادْعُ اللَّهَ لَهُ ، فَمَا أَنْسَى وَضْعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ عَلَى رَأْسِي حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَهَا ، فَدَعَا لِي وَبَارَكَ عَلَيَّ ، فَرَأَيْتُهُ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ ، مَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَفْرُقَ رَأْسَهُ مِنْ كِبَرِهِ ، وَكَانَ يَصُومُ النَّهَارَ ، وَيَقُومُ اللَّيْلَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن ہلال انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے والد مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اس کے لئے دعا کیجئے ، راوی کہتے ہیں : میں یہ بات نہیں بھولا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر اپنا ہاتھ رکھا تھا ، یہاں تک کہ اس کی ٹھنڈک میں نے محسوس کی تھی ، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے برکت کی دعا کی ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے انہیں دیکھا کہ ان کے سر کے اور داڑھی کے بال سفید تھے اور عمر رسیدگی کی وجہ سے وہ اپنے سر میں مانگ نہیں نکال سکتے تھے ، وہ دن کے وقت نفلی روزہ رکھتے تھے اور رات کے وقت نوافل ادا کیا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16098
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔