مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي ثَوْبَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16009
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : ثَوْبَانُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ، وَيُقَالُ : هُوَ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ حِمْيَرَ مَوْلَى آلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . وَيُقَالُ : أَصَابَهُ سِبَاءٌ فَاشْتَرَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْتَقَهُ ، كَانَ يَسْكُنُ حِمْصَ ، مَاتَ سَنَةَ خَمْسٍ وَخَمْسِينَ . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کی کنیت ” ابوعبدالله “ ہے ، ایک قول کے مطابق ان کا تعلق یمن کے حمیر قبیلے سے ہے اور یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان سے نسبت ولاء رکھتے ہیں ۔ یہ بات بیان کی گئی ہے : یہ قیدی بن گئے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خرید کر انہیں آزاد کر دیا تھا ، ان کا انتقال 54 ہجری میں ہوا تھا ۔