مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يُرَبِّي الصِّغَارَ باب: اس شخص کا بیان ، جو کمسن بچوں کو پالتا پوستا ہے
حدیث نمبر: 13507
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ رَجُلًا شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُوءَ الْحِرْفَةِ فَقَالَ : " رَبِّ صَغِيرًا " . فَسَأَلَهُ فَقَالَ : " مُهْرًا أَوْ جَارِيَةً أَوْ غُلَامًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کام کاج ٹھیک نہ ہونے کی شکایت کی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کسی بچے کی تربیت کرو ( یعنی اسے پالو پوسو ! ) اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یا کسی گھوڑے کا بچہ لے لو ، یا کوئی بچی لے لو یا بچہ لے لو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے اور وہ ضعیف ہے ۔