حدیث نمبر: 11459
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ قَالَ : إِنَّهَا لَيْسَتْ كَالشَّجَرِ وَالْجِبَالِ ، وَلَكِنَّهَا مِثْلُ الْمَدَائِنِ وَالْحُصُونِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَحَلُّهُ الصِّدْقُ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ ( جہنم ) محل کی طرح کے ( بڑے ، بڑے ) شعلے اُڑائے گی “ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : وہ درختوں یا پہاڑوں کی طرح کے نہیں ہوں گے ، بلکہ شہر اور قلعوں جیسے ( بڑے حجم کے ہوں گے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن معاویہ ہے اور وہ ضعیف ہے ابوحاتم کہتے ہیں اس کا محل صدق ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11459
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف