مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں “
حدیث نمبر: 11428
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ قَالَ : حِجَارَةٌ مِنْ كِبْرِيتٍ يَجْعَلُهَا اللَّهُ عِنْدَهُ كَيْفَ شَاءَ وَمَتَى شَاءَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں “ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں وہ پتھر کبریت کا ہو گا جسے اللہ تعالیٰ نے اس کے پاس رکھا ہے جیسے اس نے چاہا اور جب تک اس نے چاہا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔