مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور بلند بچھونے “
حدیث نمبر: 11399
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْفُرُشِ الْمَرْفُوعَةِ ، قَالَ : " لَوْ طُرِحَ فِرَاشٌ مِنْ أَعْلَاهَا لَهَوَى إِلَى قَرَارِهَا مِائَةَ خَرِيفٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحَنَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بلند بچھونوں کے بارے میں دریافت کیا گیا ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : اگر کسی بچھونے کو اس کے اوپری حصے سے نیچے کی طرف لایا جائے ، تو وہ نیچے والے حصے تک ایک سو سال میں پہنچے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر حنفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔